138

ضلع اورکزئی پرائمری سکول اساتذہ کے پی ٹی سی سے سی ٹی ترقی کا مسئلہ حل

ضلع اورکزئی پرائمری سکول اساتذہ کے پی ٹی سی سے سی ٹی ترقی کا مسئلہ حل

آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع اور کزئی صدر ثاقب الاسلام ، جنرل سیکرٹری نصیب الرحمان، سیکرٹری خزانہ امجد خان اور پریس سیکرٹری اسرافیل نے ترقی کا مسئلہ حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید زاہداللہ شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واجد علی خان، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر صلاح الدین خان کنڈی، محکمانہ ترقی کمیٹی کے چیئرمین پرنسپل عقل بادشاہ، سینئر انگلش ٹیچر جنت خان، سی ٹی ٹیچر تاج محمد ، سی ٹی ٹیچر وحید اللہ، سی ٹی ٹیچر محمد رفیق اور سبجیکٹ سپشلسٹ اسداللہ کا شکریہ ادا کیا۔ پریس سیکرٹری اسرافیل اورکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تمام اساتذہ کرام قوم کے مستقبل کی خاطر دن رات بچوں کے بہتر مستقبل پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں