120

کوہاٹ میں ریلوے اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانیں اور گودام مسمار

کوہاٹ میں ریلوے اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانیں اور گودام مسمار

(کوہاٹ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے فیاض احمد خان کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر نے ریلوے حکام کیساتھ کوہاٹ ہنگو روڈ پر محمد زئی کے علاقے میں ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 28 سے زائد تعمیرات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کردیا۔ جس میں دوکانیں اور گودام شامل ہیں۔ اس دوران ریلوے کی 93 مرلہ کمرشل اراضی واگزار کرائی گئی۔ جن کی مالیت 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔کوہاٹ ٹل ریلوے ٹریک پر محمد زئی کے علاقے میں ریلوے اراضی پر 30 سال سے غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اس سے پہلے ریلوے حکام نے کوہاٹ ہنگو ریلوے ٹریک میں ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو تجاوزات خاتمے کے نوٹس جاری کئے جس میں مقررہ مدت کے خاتمے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ریلوے کی اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہے گی۔ جس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں