64

کوہاٹ میں رمضان نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ چاند رات تک جاری رہے گا۔ آر ایس او کوہاٹ

کوہاٹ میں رمضان نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ چاند رات تک جاری رہے گا۔ آر ایس او کوہاٹ

محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کوہاٹ کے زیر اہتمام کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں رمضان نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ جاری ہے۔ چاندرات تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کل 30 ٹیمیں حصہ لی رہی ہیں۔ پیر کی رات کھیلے جانے والے میچ کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سید سکندر شاہ تھے۔ وہ کھلاڑیوں سے ملے اور ٹورنامنٹ میں ان کے جوش وخروش اور جذبے سے شرکت کو سراہا۔ اس موقع پر ریجنل سپوٹس آفیسر کا کہنا تھا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں پورے ریجن میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کے جا رہے ہیں اور صوبائی اور ریجنل گیمز کے ساتھ ساتھ مقامی کھیلو ں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے مقامی سطح پر ہر کھیل کا بہترین ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس کوہاٹ کی پوری کوشش ہے کہ ریجن کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے اور اس کی صوبائی اور قومی بلکہ بین الا قوامی سطح پر مکمل سرپرستی کی جائے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں