58

رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مسعود باغ کوہاٹ میں اختتام پذیر ہوگیا

رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مسعود باغ کوہاٹ میں اختتام پذیر ہوگیا

محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کوہاٹ کے زیر اہتمام مسعود باغ کوہاٹ میں رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہفتہ کی رات اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم کوہاٹ محمد نسیم خان آفریدی تھے جبکہ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر سید سکندرشاہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجودتھی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بخت اللہ الیون اورشاہ پور ٹائیگرز کے مابین کھیلا گیا جسے اولذکر نے 5 وکٹوں سے جیت لیا۔مہمان خصوصی نے فاتح ٹیموں کو ونر اور رنر اپ ٹرافیاں دینے کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ میں کل 42 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ناظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی حکومت محکمہ سپورٹس کوہاٹ کے تعاون سے یونین کونسل کی سطح پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ بہترین ٹیلنٹ سامنے آنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویراں جبکہ دہشت گردانہ سوچ کو شکست ہوگی اور اچھے ذہن کے لوگ پیداہوں گے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔قبل ازیں کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا اور کھیلوں کے فروغ کے لئے نسیم آفریدی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں