94

،پشاور، پی ڈی اے نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے

،پشاور، پی ڈی اے نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریگی ماڈل ٹاؤن زون ون میں پلاٹ پر گھر تعمیر کرنیوالے افراد کو 15 دن کیلئے استثنیٰ اور تھانوں پر واچ ٹاور بنانے کی منظوری دیدی۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس زیر صدارت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سید ظفر علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے ڈائریکٹر اور ریگی ریزیڈنٹ سوسائٹی کے ممبران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ریگی ماڈل ٹاؤن سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے دوران  ریگی ماڈل ٹاون کے زون 2 میں پولیس کے لئے رہائشی کوارٹر بنانے، ریزیڈنٹ سوسائٹی کے مطالبے پر زون 3 میں قائم پشاور ڈویلپمینٹ اتھارٹی آفس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے لئے دفتر فراہم کرنے، ٹاون کے زون 4 میں تمام پارکس بروقت مکمل کرنے، کوکی خیل قبائل کے ساتھ ریگی ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تنازعات ختم کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے کئے گئے جبکہ کمیٹی کیلئے حتمی ممبران اور دیگر امور کی منظوری کیلئے نام چیف سیکرٹری کو جلد بھجوائے جائینگے۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل سید ظفر علی شاہ نے ریگی ماڈل ٹاؤن کے ڈائریکٹرز کو تمام مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں