258

ریسکیو 1122 اللہ کے رحم و کرم پر، پانچ میں سے صرف ایک ہی سٹیشن فنکشنل

ریسکیو 1122 اللہ کے رحم و کرم پر، پانچ میں سے صرف ایک ہی سٹیشن فنکشنل

ریسکیو 1122 بھی کوہاٹیوں کے بجائے دوسروں کے رحم وکرم پر رہ گیا۔ کوہاٹ کے لیے ریسکیو 1122 کے پانچ سٹیشن منظور کیے گئے تھے لیکن ابھی تک ایک ہی سٹیشن فنکشنل حالت میں ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق ابھی صرف 37لوگوں پر مشتمل سٹاف ہے جو کہ دوسرے شہروں سے وابستہ افراد ہیں اور اب تک تین سو اٹھارہ افراد کی سیلیکشن ہوئی ہیں جو کہ آخری مرحلے کے انٹرویو کے انتظار میں ہیں۔ اگر ان افراد کے آخری مرحلے کے انٹرویوز ہوجائیں تو یہ نئے سٹیشن بھی آپریشنل ہو جائیں گے۔ اگر ان تمام سٹیشنوں کو اپریشنل کر دیا جائے تو کوہاٹ میں رونما ہونے والے حادثات پر جلد از جلد ابتدائی طبی امداد کے لیے سٹاف پہنچ سکتا ہے۔ کوہاٹ کے نمائندے اس مسئلے کے حل کے لیے متحرک ہوجائیں ورنہ کوہاٹ کیساتھ ان کے ہوتے ہوئے بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک میں کمی نہیں آئے گی۔واضح رہے وفاق میں بھی نمائندہ شہریار آفریدی اور صوبائی حکومت میں بھی نمائندہ ضیاء اللہ بنگش موجود ہیں۔ اتنی بڑی سیٹ ہونے کے باوجود کوہاٹ کو اپنے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ کوہاٹ کی عوام کو بنیادی سہولت ہسپتال کو کیٹگری اے کرنے میں اتنی دشواری ہو رہی ہے تو باقی سہولیات کے فقدان کا خیر کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں