133

ضلعی انتظامیہ کا انقلاب روڈ سبزی منڈی کا دورہ، بولی کی نگرانی 

ضلعی انتظامیہ کا انقلاب روڈ سبزی منڈی کا دورہ، بولی کی نگرانی 

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے صبح صادق سبزی منڈی انقلاب روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مصنوعی بولی لگانے پر چھ افراد کو گرفتار کیا جبکہ تین ٹرک ٹماٹر سرکاری تحویل میں لے لیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کت مطابق ٹماٹر سے بھرے ٹرکوں کو منڈی سے باہر ریٹ بڑھانے کے لیے کھڑا کیا گیا تھا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر پشاور نے بولی کے عمل کی نگرانی بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے بولی کے بعد اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔ ڈی سی پشاور مصنوعی بولی و گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی۔ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں