206

بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سیکنڈ شفٹ کا آغاز کر رہے ہیں، مشیر تعلیم 

بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سیکنڈ شفٹ کا آغاز کر رہے ہیں، مشیر تعلیم 

مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا ہے کہ طلباء کو اپنے علاقوں میں بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔ جس کے تحت سیکنڈ شفٹ میں سکولوں کو اپ گریڈ کر کے مڈل کو ہائی اور ہائی کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا جائیگا۔ انہوں نی کہا کہ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز حیات آباد پشاور سے جلد کیا جا رہا ہے۔ مشیرتعلیم نے مزید کہا کہ واوچر سکیم کے تحت طلباء کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔ وہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم ارشد خان، منیجنگ ڈائریکٹر ای۔ایس۔ای۔ایف معتصم باللہ شاہ اور بورڈ کے دیگر ممبران موجود تھے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے ہدایت جاری کی کہ بورڈ کے تمام ممبران کو سابقہ میٹنگ کی منٹس نئے ہونے والے اجلاس سے تقریباً 15 دن پہلے ضرور پہنچ جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ جس جس مہم کو کسی بھی ایجنڈا آئٹم پر اعتراض ہو یا وضاحت دیناچاہتا ہو تو اس کے پاس مناسب وقت ملناجاہئیے۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر میں خود میٹنگز کال کررہا ہوں۔ تاہم ایم ڈی کسی بھی وقت میٹنگ کال کر سکتا ہے اور تمام ممبران کو بلا کر انکی رائے لے سکتاہے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے ہدایت کی کہ بذریعہ RFP فاؤنڈیشن کے ایکسٹرنل آڈٹ پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکے ذریعے تمام اضلاع میں سکولوں اور طلباء کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ سرکاری سکولوں کے میعار میں بہت بہتری آئی ہے اور امسال شروع کردہ داخلہ مہم میں لاکھوں نئے طلباء سرکاری سکولوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کا اعتماد مزید بحال ہوچکا ہے، تاہم اساتذہ بھی بہترین نتائج کیلئے مزید کوششیں جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں