1,036

کوہاٹ میں چائنیز کی سیکورٹی سخت

کوہاٹ میں چائنیز کی سیکورٹی سخت

کوہاٹ میں حساس مقامات کی مؤثر نگرانی کی خاطر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ضلع بھر میں چین کے تعاون سے جاری پراجیکٹس کی سیکیورٹی آڈٹ کے لیے جامع لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے اور چائنہ باشندوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے غرض سے کثیر الجہتی حکمت عملی کے تحت خصوصی ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ہی او کوہاٹ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود نے کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کے تعاون سے جاری پراجیکٹ کے مختلف حصوں کی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اتوار کے روز دورے کے موقع پر ڈی پی او کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری کے سیکیورٹی انچارج میجر (ر) عقیل رضا عباسی اور پراجیکٹ میں کام کرنیوالے چینی باشندوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی اقدامات کے ضمن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی او نے چینی باشندوں کے رہائشی کمپاؤنڈ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور انکے زیر استعمال قیام گاہوں اور طعام خانوں کی سیکیورٹی کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں کام کرنے والے مقامی باشندوں کے کوائف کی چھان بین کے متعلق بھی سیکیورٹی انچارج سے دریافت کیا۔ ڈی پی او نے چائنیز اور ان کے ساتھ کام کرنے والے مقامی افراد کی نقل و حرکت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مقامی پولیس کو پراجیکٹ کے سیکیورٹی حکام کیساتھ قریبی روابط رکھنے اور چینی باشندوں کو آمدورفت اور قیام کے مقامات پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں