60

ڈی پی او کوہاٹ کا اندرون شہر گرجا گھروں کے اچانک دورے

ڈی پی او کوہاٹ کا اندرون شہر گرجا گھروں کے اچانک دورے

ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اندرون شہر مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ اتوار کے روز مسیحی برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے چھاؤنی اور شہر کے مختلف مقامات پر واقع چرچوں میں سیکیورٹی انتظامات کا از خود جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے گرجا گھروں کے منتظمین کے ساتھ ملاقات بھی کی اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران ڈی پی او نے گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو بھی کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے جامع احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمیٹ پہننے اور موبائل فون کے استعمال سے مکمل طور پر گریز کرنے کی سختی سے تاکید کی۔ پولیس اہلکاروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں