370

کرک 3 روزہ تبلیغی اجتماع کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل

کرک 3 روزہ تبلیغی اجتماع کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل

ڈی پی او نوشیر خان مہمند نے آنے والے تین روزہ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے مرکز کا دورہ کرکے

تبلیغی اجتماع کے حوالے سے جاری خدمات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور مولاناعبدالغفور، مفتی نور البشر

سمیت تبلیغی مرکز کے دیگر مشران کیساتھ مل کر اجتماع کے حوالے سے جاری انتظامات کے حوالے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع کی سیکورٹی اور ٹریفک نظام کی روانی کیلئے پولیس کی جانب سے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ

اس موقع پر موجود ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ٹریفک انچارج کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی مرکز کے ذمہ داروں کیساتھ قریبی روابط رکھیں

اور وقتا فوقتا مرکز کا دورہ کیا کریں تاکہ تبلیغی بھائیوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں