81

ٹل پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کاروائی، جنسی زیادتی میں ملوث اشتہاری گرفتار

ٹل پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کاروائی، جنسی زیادتی میں ملوث اشتہاری گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت اور مخبر کی اطلاع پر زیرقیادت ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ ایس ایچ او تھانہ ٹل امیرزمان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ خصوصی چھاپہ مار کاروائی کے دوران جنسی زیادتی کے مقدمہ میں18سال سے مطلوب مجرم اشتہاری گلان ولد عبداللہ سکنہ کمیٹی ایریا ٹل حال لاچی کو گرفتار کر لیا ہے. ٹل پولیس کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گلان کمیٹی ایریا اپنے گھر میں موجود ہے, جس پر ٹل پولیس نے ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران بامسلح مجرم اشتہاری کو حراست میں لیکر اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا. پولیس نے جنسی زیادتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری کے خلاف 15AA کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا. ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے. جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس نے گھیرا تنگ کر رکھا ہے.قانون شکن عناصر قانون کے اہنی گرفت سے نہیں بچ سکتے .

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں