250

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کوہاٹ میں کارروائی، تین دکانیں اور ایک بیکری سیل

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کوہاٹ میں کارروائی، تین دکانیں اور ایک بیکری سیل

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ کی ٹیم نے کوہاٹ شہر میں مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر بڑی مقدار میں زائدالمیعاد جوسز اور کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے تین دکانوں کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختار احمد، فوڈ سیفٹی آفیسر سلمان احمد اور فوڈ سیفٹی آفیسر محمد سراج نے کوہاٹ میں چیکنگ کے دوران تین دوکانوں کو زائدالمیعاد جوس اور کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔ اسی طرح ٹیم نے چیکنک کے دوران ایک بیکری کو صفائی نہ ہونے پر سیل کردیا۔ ٹیم نے ایکسپائرڈ اشیاء کو قبضہ میں لے کر محفوظ طریقے سے ضائع کیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں