132

ضلع بھر میں سپیشل پولیو مہم کا آغاز، کمشنر کوہاٹ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا

ضلع بھر میں سپیشل پولیو مہم کا آغاز، کمشنر کوہاٹ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا

کمشنر کوہاٹ سید عبدالجبار شاہ نے منگل کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر ضلع میں سپیشل پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہ نواز، ڈی ایچ او ڈاکٹر مشرف اور پولیو سے متعلقہ تمام افسران بھی موجود تھے ۔ تقریب کو بتایا گیا کہ ضلع کوہاٹ میں 2014 کے بعد کوئی پولیو کیس رپورٹ نہ ہونے کے باوجود اس ضلع کو خصوصی مہم میں اس لئے شامل کیا گیا کہ یہاں پر پولیو کا ماحولیاتی سیمپل مسلسل مثبت آرہا ہے ۔ کمشنر نے پولیو مہم کے ذمہ داروں کی کوششوں کی تعریف کی جن کی بدولت گذشتہ پانچ چھ سالوں سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کو فول پروف بناکر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ماحولیاتی سیمپل بھی مثبت آئیں اور اس موذی مرض کا خطرہ مستقل بنیادوں پر ٹل جائے۔ اس موقع پر کمشنر نے عالمی ادارہ صحت کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر افضل کو ان کی کاوشوں پر شیلڈ بھی دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بدھ کے روز سے شروع ہونے والی پانچ روزہ خصوصی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 206820 بچوں کو 939 موبائل، فکسڈ، ٹرانزٹ اور رومنگ ٹی میں گھر گھر جاکر ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ پہلے تین دن گھر گھر جاکر قطرے پلائے جائیں گے جبکہ آخری دو دن میں مسنگ چلڈرن کو کور کیا جائے گا۔ مہم کے لئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں ۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں