57

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کوہاٹ سے ملحقہ ضم شدہ قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ”تین روزہ سپورٹس گالا“ کا آغاز ہو گیا

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کوہاٹ سے ملحقہ ضم شدہ قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ”تین روزہ سپورٹس گالا“ کا آغاز ہو گیا

ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے ٹرائبل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں تین روزہ درہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا ہے جس میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ٹرائبل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں تین روزہ سپورٹس گالا کا باقاعدہ  آغاز ہوگیا ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ طاہر علی تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ بعدازاں مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس بھی تقسیم کئے۔ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب اتوار کو منعقد ہوگی۔ عمائدین علاقہ باالخصوص مقامی کھلاڑیوں نے مذکورہ ایونٹ کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے بہت سراہا ہے۔ طاہر علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد یہاں کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، انہیں تفریح کے مواقع فراہم کرنا  اور یہاں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پراپنا لوہا منوانے کا موقع دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی ضم شدہ قبائلی علاقوں میں اس قسم کی مثبت سرگومیوں کی مکمل سرپرستی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں