31

ایس ایس ٹیز لاچی کا اہم اجلاس، بارہ جولائی کے دھرنے کے حوالے سے بھی بات چیت 

ایس ایس ٹیز لاچی کا اہم اجلاس، بارہ جولائی کے دھرنے کے حوالے سے بھی بات چیت 

ایس ایس ٹیز ایسوسی ایشن تحصیل لاچی کا اجلاس گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لاچی میں منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس ٹیز ایسوسی ایشن کی کابینہ متفقہ طور پر طے پائی گئی ہے۔ اجلاس کے مطابق صدر طارق مسعود، نائب صدر یوسف خان، جنرل سیکرٹری وقار انور، نائب جنرل سیکرٹری نثار خان، فنانس سیکرٹری ساجد محمود اور مشتاق احمد، سیکریٹری اطلاعات سہیل خان اور اکرام اللہ چنے گئے جبکہ سرپرست اعلیٰ کے طور پر مقبول شاہ، عمرحیات اور فہیم خان کو منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں 12 جولائی کے دھرنے کو کامیاب بنانے کے لئے بھی ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں