87

تحصیل گمبٹ میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے زیر اہتمام رمضان عشرہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز

تحصیل گمبٹ میں ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے زیر اہتمام رمضان عشرہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر تحصیل گمبٹ میں بھی رمضان عشرہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاگیاہے جو 10 روز تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں ایک آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا جس کی قیادت ٹی ایم او گمبٹ محمد آمین نے کی جبکہ اس میں ویلج ناظم گمبٹ ون ارشاد گل،ویلج ناظم گمبٹ ثناء اللہ خٹک،ویلج ناظم غوریزئی عبدالمطلب خان، تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر سبحا ن الدین، مقامی کونسلرز، بازار یونین کے عہدیدار اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اس عشرہ صفائی مہم میں نہ صرف صفائی کی جائے گی بلکہ عوام میں صفائی اور حفظان صحت کی اصولوں سے متعلق شعور بھی بیدارکیا جائے گا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں