123

انڈر 21 تحصیل مقابلوں کا آغاز، رنگا رنگا تقریب کا اہتمام

انڈر 21 تحصیل مقابلوں کا آغاز، رنگا رنگا تقریب کا اہتمام

ضلع کوہاٹ کےلئے انڈر 21 انٹر تحصیل سپورٹس مقابلوں کا آغاز پیر کے روز کے ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں ایک پروقار تقریب میں کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نواز تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک، ماسٹر امان، محب اللہ خان اور فقیر محمد کے علاوہ سپورٹس شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ میں کھیلوں کے فروغ میں بہت دلچسپی رکھتی ہے اور وہ ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کی سرپرستی جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سپورٹس کو جب بھی مدد کی ضرورت ہوئے انتظامیہ کو مستعد پائے گا ۔ یاد رہے سپورٹس کے یہ مقابلے پیر اور منگل کو مکمل ہوں گے اور ان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی صوبائی مقابلوں میں ضلع کی نمائندگی کریں گے ۔ ان مقابلوں میں تحصیل کوہاٹ، تحصیل لاچی اور تحصیل درہ آدم خیل کے کل 252 کھلاڑی چھ مختلف کھیلوں میں مقابلے کریں گے۔ جن میں والی بال، فٹ بال، بیڈ منٹن، کبڈی، رسہ کشی اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کو فری کٹس بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں