365

کوہاٹ میں دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں برپا کرنیوالا ملزم گرفتار 

کوہاٹ میں دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں برپا کرنیوالا ملزم گرفتار 

کوہاٹ میں دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں برپا کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔زیر حراست مبینہ چور کے قبضے سے واردات میں لوٹی ہوئی نقدی، موبائل فون اور آلات نقب زنی برآمد کرلی گئی ہے۔زیر حراست ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں کے بارے میں سربستہ راز اگل دئیے ہیں۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ جرما میں چوری کی وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ جرما قسمت خان نے پریس بریفنگ کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کی رات گئے پستہ سنڈہ کے علاقے میں واقع دو کریانہ سٹوروں کے تالے توڑ کر نقدرقوم اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا تھا جسکے مقدمات تھانہ جرما میں فی الفور درج کئے گئے اور چوری کی ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن (ر) واحد محمود نے بھی چوری کی ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کا کھوج لگانے کیلئے مقامی تھانے کی سطح پر خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دی جسمیں تفتیشی افسر سدا خان کو بھی شامل کیا گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس کی کھوجی ٹیم نے بھر پور شبانہ روز محنت اورجدید سائنسی خطوط پر تفتیشی طرز عمل کے دوران لاکھوں روپے چوری کی ان واقعات میں ملوث ملزم کا بالآخر سراغ لگا کر گزشتہ روز تپی کے علاقے میں ایک کامیاب کاروائی کے نتیجے میں گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے لوٹی ہوئی مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی نقدی، موبائل فون سیٹ اور دیگرقیمتی سامان برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونیوالا نقب زنی کا آلہ پلاس بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے۔ایس ایچ اوکے مطابق گرفتار ملزم احسان اللہ ولد فضل رحمان سکنہ تپی نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں برپا کرنے کا اعتراف جرم کرتے ہوئے چوری کی دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی سربستہ راز اگل دئیے ہیں جنہیں چوری کے مقدمات میں نامزد کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کیلئے ملزم کو انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں