3,355

تیز رفتار ٹریکٹر نے نوجوان کو کچل دیا

تیز رفتار ٹریکٹر نے نوجوان کو کچل دیا

کوہاٹ ٹریفک پولیس ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے آئے روز کریک ڈاؤن کر رہی ہے لیکن تاحال ٹریفک حادثات میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ آج کوہاٹ جھنڈی اسٹیشن کے قریب روڈ پر خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جانبحق ہو گیا. حادثہ ٹریکٹر کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ حادثے کے رونما ہوتے ہی ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثے میں جانبحق ہونے والے نوجوان کا نام مہر علی شاہ بتایا جا رہا ہے جس کا تعلق کوہاٹ کے علاقہ گڑھی بنوریاں تھا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں