89

ہنگو تھانہ بلیامینہ پولیس کی چابگدستی، قتل، اقدام قتل کی ورداتوں میں ملوث 2 ملزمان موقع پر گرفتار

ہنگو تھانہ بلیامینہ پولیس کی چابگدستی، قتل، اقدام قتل کی ورداتوں میں ملوث 2 ملزمان موقع پر گرفتار

ضلعی پولیس کے پی ار او طاہر حسین نے ضلعی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کو بھرپور انداز میں متحرک رکھا گیا ہے. گزشتہ روز تھانہ بلیامینہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شمیم خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بلیامینہ اور سنگر کے علاقوں میں الگ الگ کاروائیوں کے دوران قتل اور اقدام قتل کی ورداتوں میں ملوث 2 ملزمان کوالہ قتل اورالہ ضررسمیت موقع پر گرفتار کر لیا. گزشتہ روز علاقہ سنگر کے رہائشی ملزم مرسلین ولد مبین نے گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی احمد شاہ کو قتل کیا تھاجبکہ دوسرے ملزم امان اللہ ولد محمد عمر سکنہ بلیامینہ نے بھی فائرنگ سے اپنے بھائی سمیع اللہ کوزخمی کیا تھا. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بلیامینہ بروقت موقع ورادت پر پہنچے ملزمان کوحراست میں لیکر وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف اور رائفل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا. ضلعی پولیس سربراہ ہنگو احسان اللہ خان کے مطابق جرائم کی روک تھام، عوام کے جان ومال کے تحفظ اور معاشرتی برائیوں کے سدباب کیلئے پولیس اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور انداز میں پرعزم ہے. انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے.

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں