803

کوہاٹ ضلعی انتظامیہ کا پرائیویٹ سکولز پر ہاتھ بھاری، مزید دو سکول سیل کر دیے

کوہاٹ ضلعی انتظامیہ کا پرائیویٹ سکولز پر ہاتھ بھاری، مزید دو سکول سیل کر دیے

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے چھٹیوں کے فیس لینے پر مزید 2 پرائیویٹ سکول سیل کردیئے. ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III کوہاٹ مراداحمد ہوتی نے ڈپٹی کمشنر مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ہفتہ کے روز طلبہ سے چھٹیوں کے فیس نہ لینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر مفاد عامہ میں کے ڈی اے کوہاٹ میں گلیٹر پبلک سکول اور اے زیڈ ایم پبلک سکول کو سیل کر دیا۔ دریں اثناء ایڈیشنل اے سی نے کے ڈی اے گیٹ نمبر 2 اور سیکٹر 8 میں پرائس چیکنگ بھی کی اور خود ساختہ مہنگائی پر 5 دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔انہوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پشاور ہائی کورٹ کے بچو ں سے چھٹیوں کے فیس نہ لینے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو بھی سخت تنیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں۔ واضح رہے کہ اے اے سی تھری کوہاٹ مراد احمد ہوتی نے گزشتہ دنوں بھی بچوں سے چھٹیوں کے فیس لینے پر 7 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو سیل کردیا تھا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں