107

کوہاٹ پولیس کی اہم کارروائی، ٹرک کے خفیہ خانوں سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد 

کوہاٹ پولیس کی اہم کارروائی، ٹرک کے خفیہ خانوں سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد 

کوہاٹ پولیس نے انڈس ہائی وے پر اہم کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی. ایس پی آپریشنز طاہر اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کامیاب کارروائی ڈی پی او کیپٹن(ر) منصور امان کی اسلحہ و منشیات کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے وضع کردہ حکمت عملی کی ایک کڑی ہے. انہوں نے کہا کہ کارروائی انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں عمل میں لائی گئی. پولیس کارروائی کے دوران دو بین الصوبائی اسلحہ سمگلروں شیر اسلام اور انعام الحق ساکنان پشاور کو گرفتار کرلیا گیا. پکڑے گئے اسلحے میں10 ایم پی فائیو گن, 60پستول, 14000 کارتوس شامل ہیں. اسلحہ ٹرک کے خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا. پکڑا گیا اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کیا جارہا تھا. ایس پی طاہر اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ گرفتار سمگلروں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا . اسلحہ سمیت حراست میں لئے گئے سمگلر سے پوچھ گچھ جاری ہے.

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں