3,060

کوہاٹ فائرنگ، نوجوان ہلاک، خاتون سمیت ٹریفک وارڈن زخمی

کوہاٹ فائرنگ، نوجوان ہلاک، خاتون سمیت ٹریفک وارڈن زخمی

کوہاٹ شہر دن بدن اپنا امن کھو رہا ہے۔ گذشتہ سال سے قتل عام ہو چکا ہے اور یہ قتل دن دیہاڑے ہجوم کے بیچ و بیچ مرکزی بازار میں ہو رہا ہے۔ آج کچھ ہی دیر پہلے کوہاٹ شہر کے مرکزی بازار میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ اس کے علاوہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک ٹریفک وارڈن بھی زخمی ہوا۔ کوہاٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ مجروح ٹریفک وارڈن محمد یوسف نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ملزم کو موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔ مزید واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کیپٹن(ر) واحد محمود فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے. ڈی پی او نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی ٹریفک وارڈن کی عیادت بھی کی. ڈی پی او کیپٹن (ر)واحد محمود نے ٹریفک وارڈن کی دلیری کی تعریف کی. ہسپتال عملے کو زخمی ٹریفک وارڈن کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی. ڈی پی او نے زخمی ٹریفک وارڈن کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا. ڈی پی او نے تفتیشی سٹاف کو جائے وقوعہ سے اہم فارنزک شواہد اکٹھے کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔ اگر ایسے ہی اس شہر کے بیچ و بیچ دن دیہاڑے قتل عام ہوتا رہا تو یہ کوہاٹ شہر کے امن اور کوہاٹ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو گا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں